سڈنی،25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے تیز بالر کو مینی ٹریننگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ان کے سر میں فریکچر ہوا ہے اور دماغ میں خون بھی بہہ رہاہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو کہا کہ انہیں سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔ٹریننگ کے دوران مین کے سر پر گیند لگ گئی تھی۔پیر کو 28سالہ فاسٹ بولر نیٹس میں پریکٹس کر رہے تھے تبھی سڈنی سکسرس کے ان کے ساتھی مائیکل لیمب کا ایک شاٹ ان کے سر سے ٹکرا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل افسر جان رچڈ نے ایک بیان جاری کر کہا کہ سر پر گیند کو مارنے کے بعد مینی کو برسبن کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی جانچ کی گئی،شام کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔